اسرائیل کی جارحیت، ایک فلسطینی شہید

صیہونی فورسز نے فلسطین کے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو شہید کردیا ۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فورسز نے فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے غزہ میں کشتی نہ روکنے پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی ماہی گیر کو شہید کردیا ۔

غاصب اسرائیلی فورسز نے اپنے ایک  بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ایک کشتی کو روکنے کیلئے فورسز نے اس پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک فلسطینی زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

یہ واقعہ ایسے میں رونما ہوا ہے کہ جب پوری دنیا میں آزاد منش لوگ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطین پرغاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔