ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب درود شریف کے فضائل و برکات مصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز لاهور

شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری نےاس کتاب،درود شریف کے فضائل و برکات کا بیان ، تفسیری طورپرنکات بیان کئے گئے ہیں۔

اِنَّ اﷲَ وَ مَلئکتہ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ ط یَا یُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیمًا (سورۃ الاحزاب:۵۶)
ترجمہ:بے شک اﷲ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم پرصلوٰۃ بھیجتے ہیں، اے ایمان والو ! تم (بھی) ان پر صلوٰۃ اور خوب سلام بھیجو ۔
درود شریف کا مطلب :عربی زبان میں (صلوٰۃ) چند معانی کیلئے استعمال ہوتا ہے ۔ مثلاً : مدح و ثنأ ، تعریف ، رحمت ، دُ عا اور استغفار وغیرہ ۔
اس آیتِ مبارکہ میں اﷲ رب العالمین کی طرف صلوٰۃ کی جو نسبت وارد ہوئی ہے، اس سے مراد اﷲ تعالیٰ کا فرشتوں کے سامنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح و ثنأ اور تعریف و توصیف کرنا ہے اور ان پر اپنی رحمتِ مخصوصہ نازل فرمانا ہے۔اور فرشتوں کی طرف سے صلوٰۃ ان کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے دُ عائے رحمت و مغفرت کرنا ہے۔ اور ایمان والوں کی طرف سے صلوٰۃ کا مفہوم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح و ثنأ اور تعریف و توصیف اور رحمت کی دُ عا کرنا ہے۔

ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب درود شریف کے فضائل و برکات مصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز لاهور

Add new comment