ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب ، اسلام کا تصور علم مصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن

شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری نےاس کتاب میں اسلام کا تصور علم ،پرتفسیری طورپرنکات بیان کئے گئے ہیں۔

نبی کریم ﷺ کے ابد ی احسانات اور آپ کی بعثت ودعوت کی خصوصیات میں سے یہ بھی ہے کہ آپ نے دین وعلم کےدرمیان ایک مقدس دائمی رشتہ ورابطہ پیداکردیا اور ایک دوسرے کے مستقبل اورانجام کو اایک دوسرے سے وابستہ کرکے علم کی ایسی عزت افرزائی فرمائی او راس کے حصول کا ایسا شوق دلایا کہ جس پر کوئی اضافہ نہیں کیاجاسکتا اللہ تعالی نے قرآن مجید کونازل کرکے علم کو ایسا عزت وقار بخشا اور اہل علم اور علماء کوایسی قدرومنرلت سے نوازاکہ جس کی سابقہ صحیفوں اور قدیم مذہبوں میں کوئی نظیر نہیں ملتی نبی کریم ﷺ نے اپنی زبان مبارکہ سے فرمایاکہ ’’عالم کی فضیلت عابد پر ایسی ہے جیسی میری فضیلت تم میں سےادنیٰ انسان پر اور آپ نے فرمایا کہ ’’ علماء انبیاء کے وارث ہیں‘‘ ۔زیر نظر کتاب علم او رفضیلت علم کے موضوع پر سید ابو الحسن ندوی کی اہم تصنیف ہے کہ جس میں انہوں نے بتایاکہ علم کا اسلام سے کیسا بنیادی اور گہرا رشتہ ہے او ر اسلام نے کس طرح علم کی سرپرستی کی ہے اور اس کے لیے کیسے کیسے راستے ہموار کیے ہیں اور پورپ نے انسانی دنیا کو کیا نقصان پہنچایا ہے اس کے اسباب کیا ہیں اور پھر اس کا حل کیا ہے اللہ اس کتاب کو مفید بنائے او رمولانا کے درجات بلند فرمائے (آمین)(م۔ا)

ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب  ، اسلام کا تصور علم مصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن

Add new comment