ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب مومن کون ہے؟مصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز لاهور

اس کتاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری نے مومن کے بارےمیِں بیان کیاگیاہے؟ ۔

علامتِ مومن

انہی اسناد سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے آپ نے فرمایا:

جس شخص کو برائی ناگوار لگے اور بھلائی اسے خوش کر دے تو وہ مومن ہے۔

مومن کے لیے ناپسندیدہ بات

حبیب واسطی کا بیان ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

مومن کے لیے یہ بات انتہائی ناپسندیدہ ہے کہ وہ کسی ایسے فعل کی طرف شوق رکھتا ہو جو اس کی ذلت کا موجب ہو۔

برص سے حفاظت

حبیب واسطی کا بیان ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

برص (پھلبہری) لعنت کی شبیہہ ہے اسی لیے یہ بیماری ہم اور ہماری اولاداور ہمارے شیعوں میں نہیں ہوتی۔

ہورزم گاہ حق و باطل تو فولاد ہے مومن

حسین بن عمرو راوی ہیں کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

مومن لوہے کے ٹکڑوں سے بھی زیادہ سخت ہوتا ہے۔ کیونکہ جب لوہے کو آگ میں ڈالا جائے تو اس کی رنگت بدل جاتی ہے جب کہ مومن اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ اگر اسے قتل کیا جائے پھر اٹھایا جائے اور پھر قتل کیا جائے تو بھی اس کا دل متغیر نہیں ہوتا۔

مومن بن کر آتے ہیں بنائے نہیں جاتے

مفضل راوی ہیں کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

اللہ تعالیٰ نے مومنین کو ایک ہی اصل سے پیدا کیا ہے۔ باہر سے نہ تو کوئی ان میں داخل ہو سکتا ہے اور نہ ہی کوئی ان کے گروہ سے نکل سکتا ہے۔ ان کی مثال جسم میں سر اور ہتھیلی میں انگلیوں جیسی ہے۔ تم جس کو اس کی مخالفت کرتے ہوئے دیکھو تو اس کے متعلق گواہی دو کہ وہ حتماً منافق ہے۔

ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب مومن کون ہے؟مصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز لاهور

Add new comment