اسلام میں سب سے بڑی عید کا نام عید غدیر ہے

دین اسلام میں بعض ایسے دن ہیں جنھیں ایام اللہ کہا جاتا ہے اور ان دنوں کی عظمت،شان و شوکت مسلمانوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ اور نمایاں رہتی ہے ان دنوں میں عید فطر،عید قربان اور عید غدیر کا خاص مقام ہے لیکن تمام اعیاد میں جو مقام عید غدیر کو نصیب ہوا ہے وہ کس

  غدیراسلام میں سب سے بڑی ہے

دین اسلام میں بعض ایسے دن ہیں جنھیں ایام اللہ کہا جاتا ہے اور ان دنوں کی عظمت،شان و شوکت مسلمانوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ اور نمایاں رہتی ہے ان دنوں میں عید فطر،عید قربان اور عید غدیر کا خاص مقام ہے لیکن تمام اعیاد میں جو مقام عید غدیر کو نصیب ہوا ہے وہ کسی دوسری عید کو نصیب نہیں ہوا اور یھی وجہ ہے کہ عید غدیر کو عید اکبر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

اسلامی تاریخ کی نھایت ہی معتبر کتب میں مرقوم ہے کہ دین اسلام میں بعض ایسے دن ہیں جنھیں ایام اللہ کہا جاتا ہے اور ان دنوں کی عظمت ،شان و شوکت مسلمانوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ اور نمایاں رہتی ہے ان دنوں میں عید فطر ، عید قربان اور عید غدیر کا خاص مقام ہے لیکن تمام اعیاد میں جو مقام عید غدیر کو نصیب ہوا ہے وہ کسی دوسری عید کو نصیب نہیں ہوا اور یھی وجہ ہے کہ عید غدیر کو عید اکبر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں:«وهو عید الله الاکبر»(1) غدیر ،اللہ تعالی کی سب سے بڑی عید ہے،غدیر کے دن پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی(ص) نے اللہ تعالی کے حکم سے حضرت علی علیہ السلام کو اپنا خلیفہ اور جانشین مقرر کیا،لھذا یہ دن اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا اور اھم دن ہے۔
لغت میں عید کے معنی پلٹنے، لوٹنے اور بازگشت کے ہیں اصطلاح میں کچھ خاص دنوں کو عید کہا جاتا ہے تاکہ اندنوں میں انسان اپنے پروردگار کی جانب پلٹے اور اس کی رحمتیں دوبارہ حاصل کرے۔
علی علیہ السلام کی نگاہ میں ھر وہ دن عید کا دن ہے جس میں انسان خدا کی نافرمانی نہ کرے(کل یوم لا یعصی الله فیه فهو عید (2) جس دن بھی انسان گناہ نہ کرے وہ دن عید ہے۔
قرآن مجید میں حضرت عیسی علیہ السلام کی دعاموجود ہے،جس میں انہوں نے خدا وند متعال سے آسمانی دستر خوان کے نزول کی درخواست کی ہے،تاکہ وہ دن ان کیلئے اور ان کی آیندہ نسلوں کیلئے عید کا دن بن سکے(ربنا انزل علینا مائدة من السماء تکون لنا عیداً لاولنا وآخرنا و آیة منک (3)۔
پروردگار ہمارے اوپر آسمان سے دستر خوان نازل کردے تاکہ ہمارے اول و آخر کےلئے عید ہوجائے اور تیری قدرت کی نشانی بن جائے-
اگر مادی نعمت کانزول عید کاسبب ہے تو یقینا ولایت جیسی عظیم ترین نعمت کا نزول اور اعلان،اس دن کو عید اکبربنایا سکتا ہے-
اسی وجہ سے بعض روایات میں اسے عید شیعہ یا عید اھلبیت علیھم السلام بھی کہا گیا ہے،امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:«انه یوم عید ،جعله عیداً لنا،لموالینا و شیعتنا»(4)۔
غدیر،عید کا دن ہے،خدا نے اسےہمارے لئے اور ہمارے شیعہ کیلئے عید کا دن قرار دیا ہے۔

غدیرکے اوصاف

غدیر کےاوصاف
1۔ عیداللہ الاکبر
2۔ یوم وقوع الفرج
3۔ یوم مرضاة الرحمٰن
4۔ یوم مرغمة الشیطان
5۔ یوم منارالدین
6۔ یوم القیام
7۔ یوم السرور
8۔ یوم التبسم
9۔ یوم الارشاد
10۔ یوم الرفع الدرج
------------------------------------------------------------------------

حواله جات
1۔ الغدیر ج 1 ص 286۔
2۔ نهج البلاغة،حکمت428۔
3۔سورة  المائدة:114۔
4۔ مصباح المتھجد،ص700۔

Add new comment