کچھ قرآنی دعائیں اردو ترجمے کے ہمراہ

ربنا آتنا فى الدنيا حسنة و فى الآخرة حسنة و قنا عذاب النار ۔
پروردگار ہميں دنيا ميں بھى نيکى عطا فرما اور آخرت ميں بھي،اور ہميں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما۔ بقرہ۔۲۰۱

joomplu:24

ربنا افرغ علينا صبراً وثبت اقدامنا وانصرنا على القوم الکافرين۔
پالنے والے ہميں بے پناہ صبر عطا فرماہمارے قدموں کو ثبات دے اور ہميں کافروں کے مقابلہ ميں نصرت عطا فرما۔ بقرہ۔۲۵۰

ربنا لا تواخذنا ان نسينا او اٴخطاٴنا۔
پالنے والے ہم جو بھول جائیں يا ہم سے غلطى ہو جائے اس کا مواخذہ نہ کرنا ۔(یعنى اسکے بارے ميں جواب طلب نہ کرنا۔بقرہ۔۲۸۶

ربنا ولا تحمل علينا اصراًکما حملتہ على الذين من قبلنا۔
پالنے والے ہمارے اوپر ويسا بوجھ نہ ڈالنا جیسا پچھلى امتوں پر ڈالا گيا ۔ بقرہ۔۲۸۶

ربنا ولا تحملنا مالا طاقة لنابہ واعف عنا واغفرلنا وارحمنآ انت مولانا فانصرناعلى القوم الکافرين۔
پالنے والے ہم پر وہ بار نہ ڈالنا جس کى ہم ميں طاقت نہ ہو ،ہميں معاف کردينا،ہميں بخش دينا،تو ہمارا مولا اور مالک ہے ،اب کافروں کے مقابلہ ميں ہمارى مدد فرما ۔ بقرہ۔۲۸۶

ربنا لا تزغ قلوبنا بعد اذ ہديتنا وھب لنا من لدنک رحمة انک انت الوھاب۔
پالنے والے ہدایت کے بعد ہمارے دلوں کو نہ پھیرنا، ہميں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما،تو توبہترين عطا کرنے والا ہے۔ آل عمران۔۸

ربنا اننا آمنا فاغفرلنا ذنوبنا وقنا عذاب النار۔
پالنے والے ہم ايمان لے آئے ہيں ہمارے گناہوں کو معاف کر دے اور ہميں جہنم سے بچا لے۔ آل عمران ۔۱۶

ربنا اغفر لنا ذنوبنا و اسرافنا فى امرنا وثبت اقدامنا و انصرنا على القوم الکافرين۔
پالنے والے ہمارے گناہوں کو معاف کر دے ہمارے کاموں ميں زيادتیوںکو معاف فرما، ہمارے قدموں ميں ثبات عطا فرمااور کافروں کے مقابلہ ميں ہمارى مدد فرما۔ آل عمران ۔۱۴۷

ربنا فاغفر لنا ذنوبنا وکفر عنا سيئاتنا و توفنا مع الابرار۔
پالنے والے ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہم سے ہمارى برائيوں کو دور کردے اور ہميں نيک بندوں کے ساتھ مہشورفرما۔ آل عمران ۔۱۹۳

ربنا آمنا فاکتبنا مع الشاہدين ۔
پالنے والے ہم ايمان لے آئے ہيں لہذا ہمارا نام بھى تصدیق کرنے والوں ميں لکھ لے۔ مائدہ۔۸۳

ربنا لاتجعلنا مع القوم الظالمين۔
پالنے والے ہميں ظالموں کے ساتھ قرار نہ دينا۔ اعراف۔۴۷

ربنا افرغ علينا صبراً و توفنا مسلمين
پالنے والے ہميں بہت زيادہ صبر عطا فرمااور ہميں مسلمان دنيا سے اٹھا۔ اعراف۔۱۲۶

ربنا و تقبل دعاء۔
پالنے والے ميرى دعا کو قبول فرما۔ ابراہيم۔۴۰

ربنا اغفرلى ولوالدى وللمومنيں يوم يقوم الحساب۔
پالنے والے مجھے،ميرے والدين کو اور تمام مومنين کو اس دن بخش دينا جس دن حساب قائم ہوگا۔ ابراہيم ۔۴۱

ربنا آتنا من لدنک رحمة و ہييٴ لنا من امرنا رشداً۔
پالنے والے ہميں اپنى رحمت عطا فرما اور ہمارے کام ميں کاميابى کا سامان فراہم کردے۔ کہف ۔۱۰

ربنا آمنا فاغفر لنا وارحمنا وانت خيرالراحمين۔
پالنے والے ہم ايمان لے آئے ہيں،اب ہميں معاف فرما اور ہمارے اوپر رحم کر اور تو تو رحم کرنے والوں ميں سب سے بہتر ہے۔ مومنون ۔۱۰۹

ربناھب لنا من ازواجنا وزرياتنا قرة اٴعين واجعلنا للمتقين اماماً۔
پالنے والے ہمارى ازواج واولاد کى طرف سے خنکى ٴچشم عطا فرما اور ہميں صاحبان تقويٰ کا پيشوا بنا دے۔ فرقان ۔۷۴

نویں کمنٹس