ایران کے وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر داخلہ سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، پاکستانی سرحد کے قریب ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کے معاملے کا جائزہ لینے کی غرض نے بدھ کی صبح پاکستان پہنچے۔

 ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تعاون کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں عہدیداروں نے سرحدی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور دہشت گرد گروہوں کی دراندازی روکنے پر بھی زور دیا۔

 واضح رہے کہ بدھ چھبیس اپریل کو دہشت گردوں نے ایران پاکستان سرحد پر گھات لگا کر حملہ کر کے نو ایرانی سرحدی محافظوں کو شہید کر دیا تھا۔ جبکہ زخمی سیکورٹی اہلکار کو اغو کر کے پاکستان لے گئے تھے۔

تکفیری دہشت گرد گروہ نے، جو خود کو جیش العدل کہتا ہے، اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Add new comment