واشنگٹن اور تل ابیب دنیا میں دہشتگردی کے بانی اور منتظم ہیں: یمنی رہنما

یمن کے رہنما عبدالمالک کہتے ہیں امریکا اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ اور دنیا میں دہشتگردی کے بانی ہیں۔ دونوں ملک اپنے اتحادیوں کو کٹھ پتلی سمجھتے ہیں۔

یمن کے حوثی رہنما عبدالمالک بدرالدین نے امریکا اور اسرائیل کو ایک ہی سکے کے دو رخ قرار دیدیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک دوسروں کے ساتھ مل کر یمن کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔وہ یمن کے شہر صعدہ میں شہریوں سے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہ اکہ امریکا اسرائیل اور اس کے اتحادی خطے کے دیگر ممالک پر اپنی مرضی اور منشا مسلط کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دشمن یمن کو خطے میں مفادات کی تکمیل کیلئے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی نظر میں محکوم ممالک اور عوام سے ہمدردی ایک جرم ہے۔ واشنگٹن خطے کے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر اپنی کٹھ پتلیاں بنا دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی عوام پر جارحیت امریکا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی لیکن اگر مظلوم اور محکوم مل جائیں تو امریکا اسے ایک جرم تصور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دنیا میں ہونیوالی تمام دہشتگردی کے بانی ہیں انہوں نے یمنی عوام کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ تمام یمنی غیر ملکی جارحیت کےخلاف ثابت قدم رہیں۔

Add new comment