ریڈیو پاکستان سکردو کا 40واں یوم تاسیس

آج ریڈیو پاکستان سکردو کا چالیسواں یوم تاسیس منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے کی ایک تقریب براڈ کاسٹنگ ہائوس سکردو میں ہوئی۔

ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل صبا محسن رضا تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مقررین نے معلومات کی فراہمی میں ریڈیو پاکستان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

Add new comment