شام: امریکی اتحادیوں کے حملے میں 200 شہری جاں بحق

شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام پر امریکی اتحادیوں کے حملے میں 200 سے زائد شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر رقہ پر مارچ 2017 سے اب تک امریکی اتحادیوں کے حملے میں 204 سے زائد عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق امریکی اتحاد الرقہ اور اس کے اطراف میں بمباری کررہا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے بجائے عام شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق امریکی اتحاد کے حملے میں 32 بچے اور 34 عورتیں بھی جاں بحق ہوئی ہیں۔

 شام کا بحران2011 میں بشار اسد کی قانونی حکومت کو گرانے کے مقصد سے امریکہ، سعودی عرب اور اس کے نام نہاد اتحادیوں من جملہ ترکی کی حمایت سے وسیع پیمانے پردہشتگردانہ کارروائیوں کی صورت میں شروع ہوا۔

Add new comment