ایران اور پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات

پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

پاکستان کےوفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ممالک ایران اورسعودی عرب کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے فوجی اتحاد کے لئے جنرل راحیل شریف کی خدمات مانگی ہیں جس کی مدت طے ہونا باقی ہے جبکہ سعودی اتحاد کے خد و خال بھی ابھی تک واضح نہیں ہوئے۔ یہ سب باتیں طے ہونے اور وزارت دفاع کے قواعد و ضوابط کے بعد جنرل راحیل کو سعودی اتحاد کی سربراہی کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج اب بھی سعودی عرب میں موجود ہےاوراگر کوئی بھی برادر ملک مدد مانگتا ہے تو ہم ضرور اس پر غور کریں گے۔

واضح رہے کہ مارچ دو ہزار پندرہ سے اب تک یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں گیارہ ہزار سے زا‏ئد عام شہری شہید ہو چکے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دسیوں ہزار زخمی ہو ئے نیز لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں اور سعودی عرب کی جارحیت میں اس ملک کی اسّی فیصد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں

Add new comment