کھیل کے عالمی مقابله

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کھیل کے عالمی میدانوں میں باپردہ ایرانی خواتین کی شرکت اور ان کی کارکردگی ایرانی عوام کے لئے باعث فخرہے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کو اولمپیک اور پیرالمپیک مقابلوں میں تمغے جیتنے والے ایرانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں منقعدہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی سطح پر کھیل، فن،  فلم اور ہنر کے میدانوں میں ایران کی کامیابی ایرانی عوام کے لئے امید افزا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ کھیل کے عالمی میدانوں اور مقابلوں میں باپردہ ایرانی خاتون کھلاڑیوں کی شرکت ایرانی عوام کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے کہا کہ ایران کی خواتین عالمی سطح پر کھیل کے میدانوں میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں اورساتھ ہی دنیا والوں کو حجاب، عفاف اور اسلامی و ایرانی ثقافت سے بھی روشناس کرارہی ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کھیل کو ایرانی عوام کے اتحاد اور امن و سلامتی کا باعث اور ثقافتی یکجہتی اور پائیدار ترقی کا سرچشمہ قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقتور سفارت کاری ، اقتصاد، ثقافت ، کھیل اور فن و ھنر قومی سطح پر امید کا سرچشمہ ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ عالمی سطح پر ایران کی سفارتی اداروں  کی صحیح سمت کی جانب حرکت اور سازشوں اور پابندیوں کو ناکام بنانے میں ان کی کامیابی ایرانی عوام کے شاندار مستقبل کی نوید دے رہی ہے۔

Add new comment