اسلامی بیداری

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں چھٹی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران غزہ کو ایک ناقابل تسخیر قلعہ قرار دیتے ہوئے فرمایاکہ فلسطین کا تیسرا انتفاضہ فلسطینی تاریخ رقم کرنے میں اہم ثابت ہوگ

 امام خامنہ ای :

غزہ ناقابل تسخير قلعہ ہے/ غاصب صیہونی رژیم تاریخ کا ایسا  ناپاک ورق ہے جو  صفہ ہستی سے عنقریب نابود ہوگا

نیوزنور: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں چھٹی عالمی کانفرنس سے خطاب  کے دوران غزہ  کو ایک ناقابل تسخیر قلعہ قرار دیتے ہوئے فرمایاکہ فلسطین کا تیسرا انتفاضہ فلسطینی تاریخ رقم کرنے میں اہم ثابت ہوگا جس میں اسرائیل کو ایک اور تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑےگا ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے ’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں منعقد ہ چھٹی عالمی کانفرنس کہ جس میں فلسطینی گروہوں کے رہنماؤں اور 80 ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں ، دیگر ممتاز دانشوروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی سے  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نےاپنے خطاب کے دوران غزہ  کو ایک ناقابل تسخیر قلعہ قرار دیتے ہوئے فرمایاکہ فلسطین کا تیسرا انتفاضہ فلسطینی تاریخ رقم کرنے میں اہم ثابت ہوگا جس میں اسرائیل کو ایک اور تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑےگا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ ہمیں مسئلہ فلسطین کی اہمیت سے غافل نہیں ہونا چاہیے کیونکہ  مسئلہ فلسطین آج عالم اسلام کا اہم مسئلہ ہےلہذا تمام حریت پسند مسلمان اور قومیں مختلف سلیقوں کے باوجود مسئلہ فلسطین کے بارے میں متحد اور متفق ہیں۔

آپ نے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے پر زوردیتے ہوئے فرمایا کہ فلسطینی مسلمانوں نے بہت سے مصائب اور آلام کا مقابلہ کیا کیونکہ کئي ملین فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال کر آوارہ وطن کردیا گيا اور ان کے گھروں میں صہیونیوں کو دیگر ممالک سے لاکر آباد کردیا گيا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خطے میں جاری دہشتگردی کو مسئلہ فسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں امریکی صہیونی سازش کا حصہ قراردیتے ہوئے فرمایاکہ تمام فلسطینی گروہوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ قومی اور مذہبی اختلافات اور ملکوں کے اندرونی اختلافات سے دور رہیں  اور تمام اسلامی ، مذہبی اور قومی تنظیموں اور اداروں کا فرض ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو ان کے اہداف تک پہنچنے میں مدد فراہم کریں۔

آپ نے فرمایا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران ان فلسطینی گروہوں کی حمایت اور مدد جاری رکھےگی جو فلسطین کے اعلی اہداف کی جانب گامزن ہیں۔

آپ  نے غاصب صہیونی حکومت کی تشکیل کو غیر علاقائی سازش قراردیتے ہوئے فرمایاکہ کسی بھی دور میں کوئي بھی قوم اتنی مظلوم واقع نہیں ہوئی جتنی فلسطینی قوم مظلوم واقع ہوئی ہے  کیونکہ غیر علاقائی سازش کے تحت فلسطین کے حقیقی افراد کو ان کی سرزمین سے نکال دیا گیا اور جعلی و غیر حقیقی افراد کو لاکر ان کی جگہ آباد کر کے  فلسطینیوں پر ظلم و ستم کو روا رکھا گیا ۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی  امام خامنہ ای نے  مزید فرمایاکہ تاریخ سے  اسرائیل کا یہ ناپاک صفحہ  بھی دیگر ناپاک صفحوں کی طرح پاک ہوجائے گا  اور اللہ تعالی کا مظلوموں کی حمایت کا وعدہ سچا ثابت ہوگااور فلسطینی عوام استقامت اور پائداری کے نتیجے میں اپنے اہداف تک پہنچ جائیں گے ۔

2017-2-21