عراق میں مقدس مقامات کی زیارت پر جانے والوں کے لئے سفارشات

مقدس مقامات کی زیارت کرنے کے لئے پیش آتی تھی اور ان پر کی جاتی تھی سے ائمہ اطہار علیہم السلام کی زیارت

کربلا اور سید الشہدا علیہ السلام کے نام کو زندہ رکھیں کیونکہ اس کو زندہ رکھنے سے ہی اسلام کو زندہ رکھا جاسکتا ہے۔ امام خمینی

عراق میں مقدس مقامات کے زائرین کی سفر میں امنیت کا خیال رکھنا

عراق میں ائمہ معصومین علیہم السلام کی زیارات کرنا تمام شیعہ بزرگون اور ان سے بہت کرنے والوں کی آرزو ہے اور اسی طرح ائمہ اطہار علیہم السلام کی زیارت کے لئے جانے میں مشکلات کو برداشت کرنا اور ان ظلموں کو برداشت کرنا جو تاریخ میں ان مقدس مقامات کی زیارت کرنے کے لئے پیش آتی تھی اور ان پر کی جاتی تھی سے ائمہ اطہار علیہم السلام کی زیارت اور بھی پر رونق ہوتی جاتی تھی۔ سفر کے مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے حج و زیارات کے اادارے کی مرکزی دفتر نے اپنا وظیفہ جانا کہ وہ تجربے جو انہوں نے حاصل کئے ہیں کو اپنے محترم زائرین کی خدمت میں ان کی حفاظت کے لئے پیش کرے، اور وہ خطرات کہ جن کا احتمال دیا جاسکتا ہے کو سفارشات کے سانچے میں زائرین ، کاروانوں کو لانے والون اور مدیران کی خدمت میں تقدیم کرے ۔

ان سفارشات پر عمل کرکے محترم زائرین کا سفر انتہائی آرام اور اطمینان اور زیارت کی قبولی کے ساتھ اختتام کو پہونچے گا اور ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں شامل کریں گے۔

ہر قسم کی نشہ آور چیز اور ایسی دوائیوں کو اپنے ساتھ رکھنا اور عراق لے جانا ممنوع ہے اور ایسی اشیاء رکھنے والوں کے عراق کی حکومت سختی سے پیش آتی ہے۔

اپنے کاروان کے انچارج اور ذمہ داران  کے ساتھ پورے سفر میں تعاون کرنا اور گروہ کے بغیر کسی بھی اقدام سے پرہیز کرنا۔

بارڈر کراس کرتے وقت اور باڈر سے متلق امور انجام دیتے وقت صبر اور حوصلہ سے کام لیں، اور کسی بھی مشکل میں اپنے کاروان کے انچارج کو اطلاع دیں۔

کسی بھی حادثے کا شکار ہونے اور یا حادثہ پیش آنے پر جای حادثہ سے دور ہٹ جائیں اور اس کی ویڈیو بنانے اور یا فوٹو کھینچنے سے پرہیز کریں، اور کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کو دیکھے کی اطلاع وہاں کے ذمہ داران کو اطلاع دیں۔

سفر میں صرف وہ ڈاکومینٹ جو آپ کو اس سفر میں درکار ہونگی جیسے پاسپورٹ، شناختی کارڈ وغیرہ اپنے پاس رکھیں، لہذا اپنے ساتھ زیادہ قیمتی چیزیں اور نقدی رکھنے سے پرہیز کریں۔

عراقی پولیس، وہاں کی فوج اور دوسرے اداروں کے لوگوں سے تعلقات بنانے سے پرہیز کریں  اور اسی طرح کسی بھی شخص سے ےدر ضروری چیزیں یا سامان جس میں بچوں کے کھلونے بھی شامل ہیں لینے سے انکار کریں

عراق کے زیارتی شہر وں کا عمومی اور مذھبی شہر ہونے پر تاکید کی جاتی ہے کہ خواتین اسلامی حجاب لیں اور چھوٹی چادر یا گھریلو چادروں میں عمومی مقامات پر جانے سے پرہیز کریں۔

پورے سفر میں اور خصوصا سامان کو جابجا کرتے وقت اپنے بیگ اور دوسرے سامان کا خیال رکھیں اور سامان کو ایسی جگہ پر نہ چھوڑیں جہاں پر لوگوں کا گذر ہو ا تاکہ چوری اور گم ہونے سے بچ سکیں۔

ہوٹل میں جگہ لینے کے بعد اپنے راستے کو اچھی طرح یاد کرلیں تاکہ حرم آنے جانے میں پریشانی کا سامنا نہ ہو، اور اسی طرح ہوٹل کا نام اور کمرہ نمبر وغیرہ یاد کرلیں۔

تاکید کی جاتی ہے کہ خواتین اکیلی عمومی مقامات اور بازار جانے سے پرہیز کریں اور کسی بھی ناشناختہ  گاڑی میں بیٹھنے سے پرہیز کریں۔

کسی بھی انجانے شخص کو اپنا موبائل دینے اور خصوصا خریداری کرتے وقت یا سم کارٹ چینج کرتے وقت موبائل دینے سے پرہیز کریں۔

ہوٹل میں بکینگ کے بعد اپنا قیمتی سامان اور نقدی ہوٹل کے کاؤنٹر پر جمع کروائیں اور اس کی رسید حاصل کریں ۔کیونکہ ہوٹل انتظامیہ آپ کی کسی بھی چیز گم ہونے یا چوری ہونے کی ذمہ داری قبول نہیں کرتی۔

اپنے قیمتی اشیاء یا نقدی گم ہونے یا چوری ہونے کی صورت میں یا کسی بھی مشکل میں اپنے کاروان کے انچارج کو اطلاع دیں۔

ہوٹل وغیرہ سے نکلتے وقت بچوں ، خواتین اور بزرگوں کو کسی صورت اکیلے نہیں چھوڑیں۔

کسی بھی مشکوک شخص یا چیز (اسلحہ، نشہ آوار اشیاء وغیرہ)کو دیکھے کی اطلاع جلد از جلد اپنے کاروان کے انچارج کو دیں۔

سیاسی مباحث، قومی اختلافات اور مذہبی اختلافات پر بحث کرنے سے پرہیز کریں،

ایسے مقامات اور شہروں میں جانے سے پرہیز کریں جہاں جانے پر پابندی عائد کی گئی ہو۔

کسی بھی شخص سے چاہے ایرانی ہو  یا عراقی بیگ یا کوئی پیکٹ امانت کے طور پر یا عراق سے ایران لانے اور یا اس کے برعکس لینے سے  اجتناب کریں اور ایسے کسی شخص کو دیکھتے ہی وہاں کے ذمہ دار افراد کو مطلع کریں۔

غیر متعلقہ افراد کو اپنے ساتھ ہوٹل لانے سے پرہیز کریں۔

اپنے ساتھ ممنوعہ چیزیں جیسے چاقو، دوبین وغیرہ رکھنے سے اجتناب کریں۔

بعض افراد کی طرف سے کی گئی اقدامات اور موجودہ خطرے کی سبب ناشناختہ افراد سے پانی ، شربت ، عطر اور ۔۔۔ نذرکے نام پر لینے سے پرہیز کریں۔

حراست کی مرکزی دفتر ہر قسم کی مشکلات کو دور کرنے اور آپ کی شکایات اور مشورے سننے کے لئے اور آپ کی آسانی ، آرام اور امنیت کے لئے ہر وقت آمادہ ہے۔

تصویریں اور ویڈیو بنانے کے لئے ہوٹلوں کے چت پر جانے اور کھڑکیوں میں لٹکنے سے پرہیز کریں۔

کسی بھی قسم کا حادثہ پیش آنے یا لڑائی جھگڑا کی صورت میں یا دوسرے لوگوں کو  عمومی مقامات میں یا ہوٹل کی انتظامیہ کی طرف سے بدتمیزی کی اطلاع عراق میں موجود حج و زیارات کے دفتر میں دیں۔

عراقی انتظامیہ اور امنیتی فورس کے اقدامات اور سفارشات پر عمل کریں اور ان سے الجھنے اور بے جا تنگ کرنے سے پرہیز کریں۔

عمومی راستوں میں، پارکینگ ، پارک  اور چک پوسٹوں پر مذہبی مراسم منانے اور بین الحرمین میں بھی اسی طرح حج و زیارات کے دفتر کی اجازت کے بغیر ایسے پروگرام تشکیل دینے سے خوداری کریں۔

فوجی اور دوسرے حساس مقامات ، اسی طرح چک پوسٹ اور دوسرے مراکز کی ویڈیو بنانے اور یا تصویر کھینچنے سے پرہیز کریں ۔

عراقی رسٹورنٹ اور اسی طرح دوسری عمومی جگہوں سے کھانا خریدنے میں احتیاط کریں کیونکہ صحت کے اصولوں پر عمل پیرا نہ ہونے کی وجہ سے بیماری کا خطرہ رہتا ہے۔

اپنے بیگ اور سامان کسی بھی اجنبی شخص کو پکڑوانے اور یا  رکھوانے  سے پرہیز کریں۔

رسٹورنٹ  اور ہوٹل کو چھوڑتے وقت یقین حاصل کریں کہ آپ کا سامان رہ نہ جائے۔

ہوٹل سے جاتے وقت کمرے کو لاک کرنے اور کھڑکی ، دروازے ، لائٹ اور پنکھا یا ہیٹر بند کرنے کا یقین اور اطمینان حاصل کریں۔

عمومی  جگہوں پر ، مساجد میں اور حرم میں اور اسی طرح سے  رش والی جگہوں پر اپنے نقدی اور قیمتی اشیاء کا خیال رکھیں ۔

#ملک عراق کے بارے میں عمومی معلومات

رسمی نام : جمہوری عراق

محلی نام: العراق

دارالحکومت: بغداد , سال 2009 کی مردم شماری کے مطابق آبادی 7145470 نفر

تاریخ آزادی : 3/10/1932 برطانیہ و اقوام متحدہ سے 3 اکتوبر 1932ء

نظامِ حکومت: پارلیمانی جمہوریہ

قانون ساز مجلس : اساسی قانون سال 1968 میں بنا, آخرین ترمیم سن 1995 میں ہوئی,جس کو مجلس ملی نے 220 اراکین سے اور 30 صدارتی اراکین نے صدر  4سال کے لئے منتخب کیا۔

رقبہ :438317 کیلومتر مربع کلومیٹر

مردم شماری (2009): 28945657 نفر

کثافتِ آبادی: 66 فی مربع کلومیٹر

قومیت: تقریبا 70% عرب ،20% کرد ، 5% ترک ،4% فارس ، 1% دوسری اقوام

دین : اسلام (رسمی دین) 97% مسلمان (65%شیعہ، 32%اہل تسنن) ، 3% مسیحی یہودی ، آشوری اور دوسری اقوام

زبان اور رسم الخط: رسمی زبان عربی اور رسم الخط بھی عربی ہے.

انتظامی ڈھانچہ: عراق کو 18 صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے

ووٹ ڈالنے کی عمر: 18 سال

کالنگ کوڈ :00964 

سکہ رائج الوقت: عراقی دینار

جغرافیہ: جنوب غربی آسیا میں ، تقریبا 29 درجہ سے 37 درجہ اور 30 منٹ عرض شمالی اور 38 سے 48 درجہ شرق.

حدود : اس کے جنوب میں کویت اور سعودی عرب ، مغرب میں اردن ، شمال مغرب میں شام ، شمال میں ترکی اور مشرق میں ایران ہے۔

وضعیت طبیعی : عراق میں خشک گرمیوں کا موسم آتا ہے جس میں بادل تک نہیں آتے مگر سردیوں میں کچھ بارش ہوتی ہے۔ عراق کے شمال میں کچھ پہاڑی علاقے بھی ہیں۔ مگر اس کا سب سے بڑا صوبہ (محافظۃ الانبار) جو سعودی عرب کے ساتھ لگتا ہے مکمل طور پر صحرائی ہے۔ (از جلگہ وسیع  بین النہرین در نواحی مرکزی )

مشہور دریا شط العرب: جنوب مغربی ایشیا کا ایک دریا ہے جو ملک عراق میں واقع ہے۔ 200 کلومیٹر طویل یہ دریا جنوبی عراق میں القرنہ کے مقام پر دریائے فرات اور دریائے دجلہ کے ملنے سے تشکیل پاتا ہے۔ اس دریا کا جنوبی ساحل عراق اور ایران کے درمیان سرحد بناتا ہے اور یہ خلیج فارس میں جاگرتا ہے۔ اس کی چوڑائی بصرہ کے مقام پر 760 فٹ (232 میٹر) سے لے کر سمندر میں گرنے کے مقام پر نصف میل (0.8 کلومیٹر) تک ہے۔ شط العرب کی لمبائی 185 کلومیٹر ہے اس پر بصرہ کی مشہور بندرگاہ واقع ہے۔

عراق کی آب و ہوا: عراق میں تین موسم رہتے ہیں جس کے شمال کوہستان میں درمیانی موسم دارالحکومت کے اردگرد گرم اور مرطوب اسی طرح جنوبی اور غربی علاقوں میں گرم خشک موسم رہتا ہے۔

#شہروں کے درمیان فاصلہ:

نجف-کربلا: 78

نجف-کاظمین: 169

نجف-سامرا: 276

نجف-کوفہ: 10

کربلا-کاظمین: 110

کربلا-سامرا: 213

کاظمین-سامرا: 119

------------------

مہران سے  کربلا:279

مہران سے  نجف:303

مہران سے  سامرا:444

مہران سے  کاظمین :283

------------------

شلمچہ سے  کربلا :550

شلمچہ سے  کاظمین:573

شلمچہ سے  سامرا :690

شلمچہ سے  نجف:470

------------------

چزابہ سے  کربلا:435

چزابہ سے  سامرا :601

چزابہ سے  نجف:385

چزابہ سے  کاظمین:485

دل کے مرض میں مبتلا افراد کا دم گھٹنے اور دل کا دورہ پڑنے کے لئے روک تھام

کیونکہ بہت سے زوار بوڑھے افراد  ہوتے ہیں، اور جو اکثر دل ، شوگر، کولیسٹرول  اور سگریٹ پینے میں مبتلا ہوتے ہیں جو اکثر خطرے والے عوامل ہیں جیسے دل کا دورہ، سٹروک اور حرکت قلب بند ہونے اور دم گھٹنا وغیرہ کو شامل ہوتے ہیں۔ لہذا ان عوامل کی روک تھام کے لئے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں: بزرگ زائریں کا ہرجگہ اور ہر وقت خیال رکھنا، فربہ اور نمکین کھانے کی اشیاء کے استعمال سے اجتناب، باری کاموں کو  انجام دینے سے پرہیز کرنا،دخانیات کے استعمال سے پرہیز کرنا،اسیے کاموں سے اجتناب کرنا جو غصے ، اضطراب اور پریشانی کے باعث ہوں۔

گرمی دانے:

بعض زائرین اپنے لباس کے حوالے سے زیادہ احتیاط نہیں کرتے اور نامناسب لباس پہنتے ہیں جیسے ایسے کپڑوں کا استعمال کرتے ہیں جن میں پلاسٹک کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے ان کو گرمی دانے اور ریشز ہوجاتے ہیں۔

اس مشکل سے بچنے کے لئے یہ احتیاطی تدابیر اپنائیں:

گرم ہوا میں باہر نکلنے سے پرہیز کریں، کاٹن کے کپڑوں کا استعمال کریں، ٹیلکم پاؤڈر کا استعمال کریں خصوصا وہاں جہاں پر ریشز کے نشان ظاہر ہوچکے ہوں۔

ہیٹ سٹروک:

انسان ہمیشہ اپنے بدن کی گرمی کو خارج کرنے کی حالت میں رہتا ہے، اگر آب و ہوا ایسی ہو کہ جو بدن کے رجہ حرارت سے نیچے ہو یا ہوا چل رہی ہو جو بدن کے پسینےکو خشک رکھتی ہو یا بدن کو ٹھنڈک پہنچاتی ہو تو ایسی حالت میں کوئی خطرہ نہیں۔ لیکن عراق میں معمولا ہوا خشک اور گرم رہتی ہے اور پر گرمی کے موسم میں یا خاص دنوں میں جب کہ وہاں رش رہتی ہے جس سے بدن کا ٹمپریچر بڑھ جاتا ہے اور یہ درجہ حرارت کہ جو معمولا ۳۷ رہتا ہے ۳۹ یا اس سے زیادہ تک پہنچ جاتا ہے۔ اس صورت میں گرمی سے دوچار لوگوں کی حالت غیر ہوجاتی ہے لہذا کوشش کرنی چاہیے کہ ان کو جلد از جلد نجات دیں ورنہ وہ موت کے منہ میں جاسکتے ہیں، ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کو ٹھنڈے پانی میں رکھیں تاکہ ان کے بدن کا حرارت ۲/۳۸ تک نیچے آجائے، اس کے بعد ان کو ٹھنڈے پانی سے نکال کر کسی ٹھنڈی جگہ منتقل کریں اور ان کا علاج جاری رکھیں۔

ہیٹ سٹروک کی روک تھام اور اس سے مقابلہ:

زائرین کو چاہیے کہ ہمیشہ ایک چھوٹا ہاتھ والا پنکھا اور ایک پانی کی بوٹل اپنے پاس رکھیں، اور جہاں تک ہوسکے گرم ہوا میں باہر جانے سے اور سورج میں چلنے سے پرہیز کریں، بہتر ہے کہ ایسے موسم میں زائرین صبح ۱۰ بجے سے پہلے اور یا شام ۵ بجے کے بعد ہی باہر کے کام نمٹائیں اور آنے جانے کے لئے بھی اسی وقت سے استفادہ کریں، زائرین کو سمجھانا چاہئے کے زیادہ گرمی کا احساس کرنے اور بے حالی کی حالت کو محسوس کرنے پر اپنے بدن کا درجہ حرارت نیچے لانے کے لئے ٹھنڈے پانی، یا کولڈ ڈرنکس کا استمال کریں اور اسی طرح کم کپڑے اور بدن پر پانی ڈالنے سے گرمی کے احساس کو کم کریں۔

پیچھے ڈالنے والا بیگ

خشک میوہ جیسے انجیر ، خوبانی، بادام ، پستہ وغیرہ

مناسب جوتے (سفر میں پیادہ چلنےکے لئے صبح سے ظہر تک سردی سے پچنے کے لئے شوز  اور  ظہر کے بعد چپل کا استعمال کریں)

مسافرتی تولیہ

گلاس، چاقو، چمچ اور فوک

مسافرتی کمبل

مسواک صابون اور شیمپو

کریم

سوئی دھاگہ

عراقی سیم کارڈ(سفارش کی جاتی ہے کہ ایک عراقی سیم کارڈ آسیاسل یا زین  خرید لیں تاکہ آسانی سے متصل رہیں)

ایک ٹوپی جو سر اور کانوں کو ڈھانپ سکے اور ایک شال

دستانے

گرم لباس کیونکہ معمولا دن کو تو ہوا گرم رہتی ہے لیکن راتوں کو سردی کا احساس رہتا ہے،

انڈر گارمینٹس

دو تین دن کی دوائیاں(زکام ، بخار وغیرہ کے لئے اور کریم ہاتھ اور پاؤں پر لگانے کے لئے ، پاؤں کو باندھنے کے لئے ایک بینڈیج تاکہ ضرورت پڑھنے پر موجود ہو)

ایک سپرے جو کے سانس لینےمیں تکلیف کے وقت کام آئے

عینک

کاغذ اور قلم

پاسپورٹ اور نقدی (عراقی دینا)

ایک چھوتی سی چھتری

قرآن اور مفاتیح

Add new comment