عراق: صوبہ نینوا میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

عراقی کے شمالی صوبے نینوا کے مرکز موصل پر عراقی فوج اور بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں داعش کے ایک سو زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 

عراقی کے شمالی صوبے نینوا کے مرکز موصل پر عراقی فوج اور بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں داعش کے ایک سو زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق نینوا کی آزادی کے آپریشن کی کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں نے عراقی فوج کی مدد سے موصل کے جنوب میں دو کلومیٹر لمبی ایک سرنگ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں چالیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں نے موصل کے جنوب میں مہانہ گاؤں پر بھی حملہ کیا جس میں کم از کم پینتیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
جبکہ موصل کے جنوب میں واقع القیارہ علاقے میں زہریلی گیسیں تیار کرنے کے ایک کارخانے پر حملے میں بھی داعش کے تیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
واضح رہے کہ مارچ دو ہزار سولہ کے وسط سے صوبہ نینوا کی آزادی کے لیے آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ صوبہ نینوا کا مرکز موصل عراق میں داعش کا سب سے بڑا گڑھ ہے۔ داعش کے دہشت گردوں نے جون دو ہزار چودہ میں عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔
 

Add new comment