شام، دہشت گردوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر دی، 20 افراد جاں بحق

شمالی شام کے شہر حلب میں دہشت گردوں کی جانب سے راکٹوں سے کئے گئے حملے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے اور پچاس دیگر زخمی ہو گئے۔

 

شمالی شام کے شہر حلب میں دہشت گردوں کی جانب سے راکٹوں سے کئے گئے حملے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے اور پچاس دیگر زخمی ہو گئے۔
پریس ٹی وی کے مطابق منگل کو دہشت گردوں نے حلب کے شیخ مقصود محلے پر راکٹوں سے حملہ کر دیا جس میں کم سے کم 20 عام شہری ہلاک اور50 دیگر زخمی ہو گئے۔
اس حملے میں کئی گھروں کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے۔
اس سے ایک دن پہلے بھی دہشت گردوں نے اسی محلے پر حملہ کرکے 8 عام شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔ اس حملے میں بھی 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔
شام میں گزشتہ 27 فروری کو جنگ بندی کے بعد سے دہشت گردوں نے کئی بار اس کی خلاف ورزی کی ہے۔
شام کے صوبہ لاذقيہ میں روسی ایئر بیس نے بتایا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاق سے لے کر اب تک 351 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہو چکی ہے۔

Add new comment