شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 21 ویں برسی کی 2 روزہ تقریبات کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ سکاؤٹنگ کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 21ویں برسی کی 2 روزہ تقریبات کا آغاز 5 مارچ سے ہو گا۔ تنظیم کے میڈیا کوآرڈینٹر کے مطابق برسی کی 2 روزہ تقریبات کی سیکورٹی کے فرائض امامیہ اسکاؤٹس انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد علی رضا آباد رائیونڈ روڈ لاہور میں 6 مارچ کو امامیہ اسکاؤٹس سلامی پیش کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی صدر علی مہدی اور امامیہ چیف اسکاؤٹ خصوصی خطاب کریں گے جبکہ امامیہ اسکاؤٹس کا خصوصی دستہ مرقد حاضری و فاتحہ خوانی کرے گا۔ مرکزی میڈیا کوآرڈینٹر کے مطابق اسکاؤٹ سلامی و سکیورٹی کے انتظامات کیلئے امامیہ اسکاؤٹس کے دستے یکم مارچ سے مرقد شہید پر پہنچیں گے اور امامیہ اسکاؤٹ کی سربراہی میں اسکاؤٹ سلامی و پریڈ کی ریہرسل کریں گے۔